روسی میزائیلوں کی دوسری کھیپ بھی ترکی پہنچ گئی


روسی میزائیلوں کی دوسری کھیپ بھی ترکی پہنچ گئی

روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے پرزوں کی دوسری کھیپ ترکی پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا کی لاکھ مخالفت، خفگی اور دھمکی کے باوجود روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے پرزوں کی دوسری کھیپ ترکی پہنچ گئی ہے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پرزوں کی پہلی کھیپ جمعہ کو انقرہ کے ایک ایئر بیس پر پہنچی تھی۔
دوسری جانب ترکی اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات کی پاداش میں امریکہ نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام روس سے S-400 دفاعی میزائل سسٹم کے حصے وصول کرنے کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ چد روز قبل روس کے جدید ریسکیو ہیلی کاپٹرز ترکی پہنچنے پر ترک امریکی تعلقات میں ایک تناؤ آ گیا تھا اور امریکا نے نالاں ہو کر ترکی سے ایف -35 طیاروں کی ڈیل ہی ختم کردی تھی۔
روس کے ایس 400ائیر ڈیفنس سسٹم کی ترکی آمد، تابوت میں آٖخری کیل ثابت ہوئی اور امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ اس کا نتیجہ آئندہ ہفتے ترکی پر پابندیوں کی صورت میں برآمد ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ خود کو چوہدری سمجھ کر دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانا امریکا کا وطیرہ رہا ہے۔ کیا امریکا یہ توقع رکھتا ہے کہ دنیا کا ہر ملک کسی بھی ملک سے کوئی بھی تجارتی معاہدہ کرنے سے پہلے اس سے تحریری اجازت نامہ لے؟
دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی 2 ٹوک الفاظ میں کہہ ڈالا ہے کہ واشنگٹن، جزیرے میں پر امن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے کہا ہے کہ مذاکرات اور ملاقات کے باوجود امریکا دشمنی والا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ دراصل امریکا کو پابندیاں لگانے کا جنون ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری