ورلڈ کپ 2019 کی وہ ٹیم جسے انعامی رقم کا ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا


ورلڈ کپ 2019 کی وہ ٹیم جسے انعامی رقم کا ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا

افغانستان ورلڈ کپ 2019 میں شامل واحد ٹیم ہے جسے انعامی رقم سے کچھ نہیں ملے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس میگا ایونٹ میں کل 10 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جنہیں ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کارکردگی کے حساب سے انعامی رقم ملے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم برطانیہ کو 40 لاکھ ڈالرز، رنر اپ نیوزی لینڈ کو 20 لاکھ ڈالرز، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کو آٹھ آٹھ لاکھ ڈالرز، جبکہ لیگ اسٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کرے گی۔
اسی طرح اگرپاکستان کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تو آئی سی سی پاکستانی ٹیم کو انعامی رقم کی مد میں دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کرے گا جبکہ افغانستان واحد ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا۔ پوزیشن ٹیبل پر آخری نمبر پہ موجود افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی۔ جس کی بنا پر اسے کوئی رقم ادا نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان نے کل پانچ میچز میں فتح حاصل کی اور اس کا ایک میچ منسوخ ہوا، اس لیے پاکستان کو کل دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری