آج رات چاند گرہن ہوگا؛ نماز آیات ادا کرنا واجب ہے


آج رات چاند گرہن ہوگا؛ نماز آیات ادا کرنا واجب ہے

آج رات پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا جا سکے گا جس کے بعد نماز آیات ادا کرنا واجب ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج رات پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق چاند گرہن آج رات 11 بجکر 44 منٹ پرشروع ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 32 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند پر17جولائی صبح 5 بجکر18منٹ تک گرہن رہے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پرہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔
اسی طرح بحرالکاہل، بحرہند، بحر اوقیانوس اور بحرمنجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری 2019 کو ہوا تھا جو پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکا تھا۔
اس کا نظارہ یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا اور افریقا میں بسنے والوں نے کیا تھا۔
مذکورہ چاند گرہن کو ماہرین فلکیات نے سپربلڈ وولف مون کا نام دیا تھا۔
واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین ایک ہی سمت میں آ جاتے ہیں۔ چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین کے درمیان میں آجانے سے چاند تک نہیں پہنچ پاتی اس لئے چاند سیاہی مائل نظر آتا ہے۔
دھیان رہے کہ چاند گرہن کے موقع پر دورکعت نماز آیات پڑھنا واجب ہے ۔ جس کا طریقہ، کیفیت اور مسئلے فقہی کتابوں میں تفصیل سے موجود ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری