ایران کسی بھی صورت میں امریکی دباو قبول نہیں کرے گا، جواد ظریف


ایران کسی بھی صورت میں امریکی دباو قبول نہیں کرے گا، جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں امریکی دباو قبول نہیں کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ٹی وی چینل ''این بی سی'' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں امریکی دباو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ایران پر جارحیت کرنے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران کشیدگی نہیں چاہتا لیکن ملک کا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کرکے ایران سے زیادہ خود کو نقصان پہنچایا ہے۔ امریکا نے 40 سال سے خود کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے نیویارک پہنچے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک اجلاس کے بعد وینزویلا جائیں گے جہاں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
محمد جواد ظریف نکاراگوا اور بولیویا کا دورہ بھی کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری