فرانس کی جانب سے بھی عمران خان کو دورے کی دعوت

پاکستان کو سفارتی اعتبار سے تنہا کرنے کے بھارتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جبکہ مختلف ممالک پاکستانی وزیراعظم کو دوروں کی دعوت دے رہے ہیں۔

فرانس کی جانب سے بھی عمران خان کو دورے کی دعوت

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کا دعوی کہ پاکستان کو سفارتی اعتبار سے تنہا کر دیں گے، پورا نہ ہو سکا اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مختلف ممالک اپنے ہاں دورہ کرنے کی دعوت دیتے نظر آ رہے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی نے وزیراعظم عمران خان کو ورلڈ امن فورم میں شرکت کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے کے زیر اہتمام فرانس کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی جب کہ فرانس کے قومی دن کے حوالے سے تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں ورلڈ امن فورم کو دوبارہ فعال کر رہے ہیں۔ گلوبل مسائل کا حل ایک دوسرے سے تعاون میں پوشیدہ ہے، تمام بڑے لیڈر اس فورم میں آکر مسائل اور ان کے حل پر بات کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر فرانسیسی سفیر کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پیرس میں ورلڈ امن فورم میں شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان مصروفیات سے واقف ہیں لیکن ان کے پیرس آنے پر ہمیں خوشی ہوگی۔
یاد رہے کہ ورلڈ امن فورم رواں سال نومبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوگا۔
اس سے قبل عمران خان کو امریکی صدر کی جانب سے بھی دورے کی دعوت دی گئی ہے جو وزیراعظم پاکستان نے قبول کر لی ہے اور اس زمرے میں وہ آئندہ ہفتے امریکا کے لئے روانہ ہوں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری