یمنی فوج کا جیزان ائرپورٹ اور الملک خالد کیمپ پر ڈرون حملہ


یمنی فوج کا جیزان ائرپورٹ اور الملک خالد کیمپ پر ڈرون حملہ

یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ نے جیزان ائرپورٹ اور الملک خالد فوجی کیمپ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ نیوز کے حوالےسے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے گزشتہ رات ایک بار پھر جیزان ائرپورٹ اور الملک خالد ائیربیس پرڈورن حملے کئے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ اب نجران، ابہا اور جیزان کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہوگا، یمنی سرکاری فوج نے سعودی عام شہریوں سے کہا ہے کہ سرکاری اور فوجی عمارتوں سے خود کو دور رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک یمن کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا تب تک جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے 12 جون کو ابہا ائرپورٹ پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو امریکا اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی حمایت یافتہ سعودی افواج کے حملوں میں ہزاروں یمنی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری