وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات


وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم ہائوس میں اہم ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے جس میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ناصرف ملکی سلامتی صورتحال اور پاک فوج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پڑوسی ملک افغانستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور پاکستانی سیاست میں خوب گرما گرمی چل رہی ہے جبکہ اگلے ہفتے عمران خان بحیثیت وزیراعظم پاکستان اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری