نیب کا شہباز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم


نیب کا شہباز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

قومی احتسب بیورو (نیب) نے شہبازشریف اور ان کے خاندان کی جائیدادیں اور گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نیب نے اثاثہ جات اور منی لانڈنگ کیس میں شہباز شریف، ان کی بیگمات تہمینہ درانی، نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔

علاوہ ازیں نیب نے تمام اثاثوں کی منتقلی یا فروخت روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی کی ہری پور میں اراضی، ڈی اے ایچ لاہور میں دو گھر، نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں دو پلاٹس اور ڈونگہ گلی میں گھر ضبط کر لئے گئے ہیں۔

اسی طرح نیب نے حمزہ شہباز کے جوہر ٹاؤن میں 9 اور جوڈیشل کالونی میں 4 پلاٹس، شہباز شریف اور اہلخانہ کے 14 ملز میں شیئرز اور شہباز شریف کے نام دو لینڈ کروزر گاڑیوں کی منتقلی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے تمام اثاثوں کی منتقلی یا فروخت روکنے کے لیے ایل ڈی اے، ڈی ایچ اے، ایکسائز، جی ڈی اے اور ڈی سی ہری پور کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

نیب نے یہ دعویٰ کیا کہ دوران تفتیش میاں شہباز شریف کی بیویوں اور بیٹیوں کی مختلف علاقوں میں جائیدار کے بارے میں سراغ ملا ہے۔ نیب نے مراسلے میں نیب آرڈیننس کی دفعات کا حوالہ دیا اور زور دیا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کی پراپرٹیز کسی دوسرے کے نام منتقلی نہ کی جائے۔

 اسی حوالے سے نیب نے محکمہ ایکسائز کو سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے نام گاڑیوں کی منتقلی روکنے کیلئے بھی خط لکھا ہے اور محکمہ ایکسائز کے حکام کو پابند کیا کہ وہ کسی فرد کے نام گاڑیاں منتقل نہ کی جائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری