داعش اور بھارتی تنظیم کے گہرے روابط ہیں، رحمن ملک

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور داعش کے آپس میں گہرے روابط ہیں۔

داعش اور بھارتی تنظیم کے گہرے روابط ہیں، رحمن ملک

سینیٹر رحمٰن ملک نے یہ انکشاف اپنی نئی کتاب ’داعش‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کیا۔
تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، غیر ملکی سفارت کاروں، بیورو کریٹس اور پارلیمنٹرینز نے شرکت کی۔
سابق وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ داعش جنوبی ایشیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے زیادہ تر ارکان اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، دہشت گرد تنظیم کا ہیڈ کوارٹر افغانستان میں ہے۔
رحمٰن ملک نے یہ بھی کہا کہ داعش افغانستان سے پاکستان پر حملے کر رہی ہے، اس کے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے گہرے روابط ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری