وزیراعظم کا دورہ امریکا، خصوصی جہاز استعمال نہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے لیے خصوصی جہاز استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کا دورہ امریکا، خصوصی جہاز استعمال نہ کرنے کا اعلان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی جہاز کے بجائے کمرشل فلائٹ پر امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے اس سے قبل کیے گئے تمام بیرونی وروں کے دوران خصوصی جہاز استعمال کیا تھا تاہم امریکا کے طویل سفر کے دوران وزیراعظم نے خصوصی جہاز کے بجائے کمرشل فلائٹ پر سفر کرنے کو ترجیح دی ہے۔
پاکستانی شہریوں نے وزیراعظم کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ ایک جوہری طاقت کے وزیراعظم کو خصوصی جہاز سے ہی امریکا جانا زیادہ بہتر ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری