پاکستان کا کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ


پاکستان کا کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے دفتر خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، کلبھوشن جادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن جادیو کو ویانا کونشن کے تحت حاصل حقوق سے آگاہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے کلبھوشن جادیو کی بریت، رہائی اور واپسی کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ویانا کنونشن جاسوسی کرنے والے قیدیوں کو قونصلر رسائی سے محروم نہیں کرتا، پاکستان جادیو کو قونصلر رسائی دے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری