کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکہ متعدد طلباء جاں بحق


کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکہ متعدد طلباء جاں بحق

​​​​​​​افغانستان میں کابل یونیورسٹی کے قریب بم دھماکے میں متعدد طلباء بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کچھ دیر قبل کابل یونیورسٹی کے سامنے ایک زوردار دھماکے میں 4 طلباء جاں بحق اور 16 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان وزارت صحت کے ترجمان «وحید مایار» کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 طلباء جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب طلباء یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب امتحان حال میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
کابل پولیس کمانڈر کے ترجمان «فرامرز فرودس» کا کہنا ہے جامعہ کابل کے قریب بارود سے بھری دوگاڑیوں میں سے ایک میں دھماکہ ہوا جبکہ دوسری گاڑی کے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری