جاپان: مقامی اسٹوڈیو پر خوفناک حملہ، 34 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


جاپان: مقامی اسٹوڈیو پر خوفناک حملہ، 34 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینیمیشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں34 افراد ہلاک اور35 زخمی ہوگئے ۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے سٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی جس نے تباہی مچا دی۔
مقامی پولیس نے بتایاکہ واقعہ میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جبکہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 15 کی عمر 20 سال کے نزدیک تھی جبکہ 11 افراد لگ بھگ 30 سال کے تھے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیلیویژن سیریل اور فلموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اس اسٹوڈیو میں 160 ملازمین کام کرتے تھے جن میں سے کچھ نے رواں سال اپریل میں نوکری کا آغاز کیا تھا۔
اسٹوڈیو کے مالک نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پچھلی 2 دہائیوں میں ہونے والا یہ بدترین واقعہ ہے۔
خیال رہے کہ تاحال واقعے میں ملوث شخص کے حملے کے مقاصد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری