عزاداری آئینی و قانونی حق ہے، کوئی روک نہیں سکتا، جعفریہ الائنس

جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری شبر رضا کا کہنا ہےکہ عزاداری آئینی و قانونی حق، کوئی روک نہیں سکتا۔

عزاداری آئینی و قانونی حق ہے، کوئی روک نہیں سکتا، جعفریہ الائنس

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،جعفریہ الائنس پا کستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ کی سطح پر لانڈھی اور کورنگی کی تمام امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، مجالس و جلوس پرمٹ ہولڈرز و منتظمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضا کی جانب سے رابطہ مہم کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ امامیہ میں کیا گیاجس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ با قر زیدی ،علامہ نثار قلندری، یعقوب شہباز،شمس الحسن شمسی، محمدمہدی ،شہزاد رضوی ،ریحان اکبر،سبط رضا اورنیئر علی سمیت تمام لانڈھی و کورنگی کی مسا جد اور امام بارگا ہوں کے ٹرسٹیز حضرات ما تمی انجمنوں کے نمائندگان اور جلوس عزاء کے پر مٹ ہولڈرز نے شر کت کی۔
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضاکاکہنا تھا مومنین کے در میان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھا جائے اور جو ضابطہ اخلاق جعفر یہ الائنس نے تشکیل دیا ہے اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری کو منظم طور پر بجالاناچایئےعزاداری ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور ہمارے نزدیک اجتماعی عبادت ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کو ہمیں منعقد کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری