ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید، 4 شہری زخمی


ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید، 4 شہری زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدارمنظور عباسی شہید ، دوبچیوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے اس جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے، بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی پی آر نے بیان دیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آباد ی پر راکٹ اور مارٹر فائر کئے اور بٹل، ستوال، خنجر، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال گولہ باری کی۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی اور آرمی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔

پاک فوج فوج نے بھرپور جوائی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدار منظور عباسی شہید ہوگئے جبکہ دوبچیوں سمیت 4 شہری زخمی بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی پہلی مرتبہ خلاف ورزی نہیں کی گئی، البتہ تازہ جارحیت کا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم ہاکستان اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔  

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری