سعودی عرب میں امریکی فوج تعیینات کرنے کا مقصد "انصاراللہ" کے حملوں کو روکنا ہے، رپورٹ


سعودی عرب میں امریکی فوج تعیینات کرنے کا مقصد "انصاراللہ" کے حملوں کو روکنا ہے، رپورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی جس کا اصل مقصد یمنی فوج اور اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ کے حملوں کو روکناہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور اسلامی تحریک کے ہاتھوں شکست خوردہ شاہ سلمان نے امریکی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی ریاستوں کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں امریکی فوجیوں کی آمد اور تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحتمی تحریک نے سعودی اتحادی افواج کوبدترین شکست سے دوچار کیا ہے اور پوری کامیابی کے ساتھ سعودی عرب کے حساس مقامات پر ڈرون حملے کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی افواج سعودی عرب میں پہلے بھی کئی بار تعینات رہی ہیں اور 2003 میں عراق جنگ ختم ہونے پر سعودی عرب سے روانہ ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کا اب یہ پہلا موقع ہوگا۔
دوسری جانب امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی دستے، جنگی ساز و سامان اور وسائل سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔
خیال رہے کہ امریکا خطےمیں کشیدگی پیدا کرکے اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری