بھارت میں بارشوں نے قیامت برپا کر دی، 142 افراد ہلاک، ہزاروں بےگھر


بھارت میں بارشوں نے قیامت برپا کر دی، 142 افراد ہلاک، ہزاروں بےگھر

بھارتی ریاست آسام اور بہارمیں طوفانی بارشوں کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 142 تک جاپہنچی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ریاست آسام اور بہارمیں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 142 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شدید طوفانی بارشوں سے ہزاروں افراد بے گھر، لاکھوں افراد متاثر جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور سانپ کاٹنے سے ریاست بہارمیں 92 جبکہ آسام میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آسام میں 1650 گھر مکمل تباہ جبکہ 3730 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق ریاست بہار میں 1 لاکھ 14 ہزار 721 افراد شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
دوسری طرف غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی بارش میں شمالی مشرقی ریاست کیرالہ شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
آئندہ بارشوں کے دوران اندازے کے مطابق 10 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے شدید سیلاب آ سکتا ہے، شہریوں کو گھر سے باہر ضرورت کے وقت ہی نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتوار کو طوفانی بارش ہو سکتی ہے۔ ان ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکی مختلف علاقوں میں ریڈ الرٹ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری