ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری


ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ سامنے آیا جہاں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 21 پیسے کا اضافہ ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے اور ڈالر کی قیمت ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 19 پیسے سے مہنگا ہو کر 160 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔
دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی کچھ اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں اور کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 398 پوائنٹس پر آ گیاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری