پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا اعلان


پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا اعلان

حکومت نے بیرون ملک پاکستانی سفارت کاروں کو گرین پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ پاکستانی سفارت کاروں کو آیندہ بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں ہوں گے، بیرون ملک تعینات سفارت کاروں اور اہل کاروں میں اس فیصلے پر پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفارت کارریڈ و دیگر اہل کار بلیو پاسپورٹ پر تعینات ہوتے ہیں، تاہم مدت ملازمت مکمل ہونے پر سفارت کار مختلف ممالک میں رہایش اختیارکرلیتے تھے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ اب آیندہ کسی سفارت کار اور اہل کار کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ہر سفارت کار کو پاکستان میں رپورٹ کرنا ہوگا، سفارت کاروں کو پاکستان واپس جا ر ہی گرین پاسپورٹ مل سکے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری