شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے


شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے

شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائل فضا میں ہی تباہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ایئر ڈیفنس کے مطابق اسرائیل نے میزائل حملوں میں حماہ کے مصیاف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شامی فوج نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی شہر حماہ میں اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں جن میں کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے ایک تحقیقاتی مرکزکو نشانہ بنایا ہے۔ آزاد ذرائع ابلاغ سے اسرائیلی دعوئے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری