رانا ثناء اللّٰہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد


رانا ثناء اللّٰہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد

عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے وکیل کے توسط سے لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ بیمار ہیں، ان کو گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کی درخواست پر جیل حکام نے سیشن جج لاہور کو رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہےکہ رانا ثناء اللّٰہ کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانا دیا جا رہا ہے، ان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے، ان کی صحت ٹھیک ہے۔
جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی اور انہیں متعقلہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری