سعودی امریکی مشترکہ فوجی مشقیں


سعودی امریکی مشترکہ فوجی مشقیں

سعودی عرب میں سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں امریکا اور سعودی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں۔
مشقوں کا مقصد دونوں افواج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
سعودی فوج کے شمالی علاقوں میں ملٹری کمانڈر جنرل احمد الزہرانی نے مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت اورخطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب میں امریکی فوج کا ہونا ضروری ہے لہذا امریکا بہت جلد سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے «شاهزاده سلطان» ہوائی اڈے پر 500 فوجی تعیینات کرے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب «شاهزاده سلطان» ائرپورٹ پر پہلے سے ہی متعدد امریکی اہلکار تعیینات ہیں۔
امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران سے کشیدگی کے تناظر مشرق وسطی میں بھی ایک ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعیینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی فوج تعینات کرنے کا مقصد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری