صومالیہ کا دارالحکومت خون میں نہا گیا؛ خود کش بم دھماکے میں 17 جاں بحق


صومالیہ کا دارالحکومت خون میں نہا گیا؛ خود کش بم دھماکے میں 17 جاں بحق

صومالیہ کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ کے قریب خود کش بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایئر پورٹ کے قریب ایک مقامی ہوٹل کے باہر موجود چیک پوسٹ پر خودکش کار بم دھماکا ہوا۔

اس خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران 28 زخمی بھی ہوئے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی جا سکتی تھی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ آسمان پر گرد و غبار اور بارود کے بادل پیدا ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ کار کے ذریعے کیا گیا۔ خودکش حمہ آور نے کار کو چیک پوائنٹس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جس جگہ دھماکا ہوا میں اس سے دور نہیں تھا، میں نے دیکھا کہ دھماکا کے بعد بہت سارے لوگ زخمی ہوئے، یہ بہت بڑا دھماکا تھا، ہر طرف خون ہی خون تھا۔

دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری تور پرمقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

موغادیشومدینہ ہسپتال کی نرس، نورا حسن نے بتایا کہ ان کے پاس 27 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 17 افراد بری طرح زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ خودکش حملے کی ذمہ داری الشباب نامی مسلح گروپ نے قبول کرلی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری