افغانستان: ''کران اور منجان'' پر طالبان کا قبضہ، مختلف علاقوں پر شدید حملے جاری


افغانستان: ''کران اور منجان'' پر طالبان کا قبضہ، مختلف علاقوں پر شدید حملے جاری

شمال مشرقی افغانستان میں طالبان نے ''کران اور منجان'' نامی شہروں پر قبضہ کرلیاہےاور مختلف علاقوں پر طالبان کے شدید حملے بدستور جاری ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ بدخشان کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ کران اور منجان نامی علاقوں میں طالبان کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی فورسزنے عقب نشینی کی ہے۔
افغان ذرائع نے خبر دی ہے کہ صوبہ بدخشان کے علاقے کران اور منجان پر طالبان کے مسلح افراد نے مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے اور تمام سرکاری دفاترپر طالبان کے جھنڈے لگائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کو کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد چاہی شہرکوحکومت کے کنڑول سے خارج کردیا ہے۔
صوبہ بدخشان کے پولیس کمانڈر«اسدالله محمدی» نے ریڈیو آزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی فورسز کران اور منجان کے پہاڑی علاقوں کی طرف عقب نشینی کرچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری