پاکستان مسلم لیگ نواز پر مزید مقدمات درج


پاکستان مسلم لیگ نواز پر مزید مقدمات درج

پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی نکالنے پر پارٹی قیادت اور دیگر پانچ ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی نکالنے پر نائب صدر مریم نواز، ، کیپٹن صفدر، رانا ثناءاللہ کی اہلیہ اور دیگر پانچ ہزار افراد کے خلاف چھ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
ن لیگ کی پارٹی قیادت سمیت کارکنا پر جو مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان میں سڑک بلاک کرنا، سرکاری احکامات نہ ماننا، غیر قانونی جلسہ اور انتشار پھیلانے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ مقدمات تھانہ سرگودھا روڈ، نشاط آباد، فیکڑی ایریا، سمن آباد، ریل بازار اور سول لائن میں درج کیے گئے ہیں۔
مقدمات میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق معاون خصوصی مصدق، طلال چوہدری، سٹی صدر شیخ اعجاز اور سابق مئیر رزاق مالک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے مطابق نہ وہ مقدمات سے خائف ہیں اور نہ ہی جیلوں سے ڈرتے ہیں۔
چند روز قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکمران نوازشریف سے ڈر رہے ہیں۔ نااہل و نالائق حکومت کو چلانے کے لیے نوازشریف کو جیل میں ڈالا گیا، کتنے شیروں کو جیلوں میں ڈالو گے، ہر گھر سے شیر نکلے گا، شیر کسی سے این آر او نہیں مانگتے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیر نوازشریف کی طاقت ہیں، سب کو جیلوں میں ڈال دو تاہم خلق خدا کی آواز کیسے بند کروگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری