امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا پہلا شامی دورہ


امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا پہلا شامی دورہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے پہلی بارشمالی شام کا دورہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے شمالی شام کے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا شمالی شام کا پہلا دورہ ہے۔

اپنے دورے میں انہوں نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی قیادت سے ملاقات کی اور داعش کے زیرحراست جنگجوئوں اور ان کے خاندانوں کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ سینٹرل کمانڈ امریکا کے بیرون ممالک بالخصوص شام اور افغانستان میں جاری آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے۔

جنرل میکنزی نے29 مارچ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری