1 لاکھ 2 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے


1 لاکھ 2 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

ایک لاکھ دو ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جس میں 74 ہزار سرکاری جبکہ 28 ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے ذریعےحجاز مقدس پہنچے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک لاکھ دوہزار پاکستانی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ سرکاری حج اسکیم کے28ہزار عازمین نے مدینہ منورہ کی زیارت کی اور پھر مکہ پہنچے۔
حج میڈیکل مشن کے تحت405ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کام کررہا ہے، اب تک9سرکاری اور 2نجی حج اسکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں۔
ڈی جی حج ساجد یوسفانی کا کہنا ہے کہ تمام کی تدفین جنت البقیع، مکہ کے شرائع قبرستان میں کردی گئی، عازمین حج کی خدمت پاکستان کی شاندار روایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج سرزمین کے وقار اور تقدس کا ہمہ وقت خیال رکھیں، حجاج اپنے دیگر حاجی بھائیوں کیلئے ایثار اور اخوت سے پیش آئیں۔
ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ بزرگوں، معذور اور خواتین سمیت ہر مسلمان کو خود پر ترجیح دیں، حج مشن نے عازمین کی سہولت اور آسانی کیلئے منظم نیٹ ورک قائم کیا ہے۔
ساجد یوسفانی کا مزید کہنا تھا کہ عازمین حج رہنمائی یا پریشانی میں پاکستانی جیکٹ پہنے معاون حج سے رابطہ کریں، مفت ہیلپ لائن 8001166622 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری