وزیراعظم نے دورہ امریکا کے دوران قومی خزانے میں 10 کروڑ کی بچت کی


وزیراعظم نے دورہ امریکا کے دوران قومی خزانے میں 10 کروڑ کی بچت کی

وزیراعظم عمران خان نےامریکی دورے کے لیے پرائیوٹ طیارے کی بجائےعام کمرشل پرواز کو استعمال کیا اور واشنگٹن میں بھی مہنگی گاڑیاں بک کرانے کی بجائے میٹرو میں سفر کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم امریکا کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے کمرشل پرواز کے ذریعے گزشتہ شب وطن واپس پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ  اس سے پہلے پاکستان کے وزرائے اعظم بوئنگ 777 میں بیرون ملک دورے کرتے تھے جس میں سفر کرنے پر 40 سے 45 لاکھ روپے فی گھنٹہ اخراجات ہوتے تھے جب کہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دورہ امریکا کے دوران قومی خزانے میں 10 کروڑ روپے کی بچت کی۔

پاکستان سے امریکا تک فضائی سفر 14 گھنٹے سے زیادہ کا ہے اور دونوں طرف کے سفر میں تقریبا 28 گھنٹے لگتے ہیں جس پر 11 کروڑ سے 12 کروڑ کے اخراجات آتے ہیں۔

عمران خان نے شاہانہ روایات توڑتے ہوئے ایک عام شہری کی طرح امریکا کا دورہ کیا اور قومی خزانے میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کی جو یقینا ان کا قابل ستائش اقدام ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری