دین میں کوئی جبر نہیں؛ اقلیتوں کو مکمل تحفظ دینگے، عمران خان


دین میں کوئی جبر نہیں؛ اقلیتوں کو مکمل تحفظ دینگے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو زبردستی اسلام میں داخل کرنا اسلام، قرآن اور سنت کے خلاف ہیں، ہم اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایوان صدر میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آنے کے بعد بار بار کہتا ہوں کہ پاکستان اسلام کے نام پر ملک بنا تھا، مدینہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہے، جو نبی کریم صلی علی علیہ و آلہ وسلم  نے بنائی تھی۔ قرآن کریم میں بھی ذکر ہے نبی صلی علی علیہ و آلہ وسلم  کی زندگی پر عمل کریں۔ قرآن میں ذکر ہے کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں ہے، کسی کو بندوق کی نوک پر اسلام قبول نہیں کرایا جا سکتا۔

نبی صلی علی علیہ و آلہ وسلم  رحمة للعالمین ہیں، انسانیت کے لئے اکٹھا کرنا آئے تھے۔ کچھ لوگوں کو دین اور قرآن کی سمجھ نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو سمجھایا نہیں گیا کہ مدینہ کی ریاست کیا تھی، یہ میری حکومت سب کو بتائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں ریاست مدینہ کی بات ووٹ لینے کے لیے کرتا ہوں۔ لوگوں نے اسلام کے نام پر دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔ نبی پاک صلی علی علیہ و آلہ وسلم  کی زندگی قیامت تک ہمارے لیے مشعل راہ رہے گی، ان کی زندگی ہمارے لیے راستہ ہے،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، جب قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو کمزور کے لیے ایک قانون اور طاقتور کے لیے دوسرا قانون ہوتا ہے۔

 

ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں تھا، سب کے لیے قانون برابر تھا۔ آج کوئی وزیراعظم اور صدر بنا ہوا ہے اور خود کو قانون سے مستثنی سمجھتے ہیں۔

میں نے عدالت میں خود کو بے قصور ثابت کرنے میں  9 ماہ کے دوران سپریم کورٹ کو 60 ڈاکومنٹس دیئے اور اس طرح خود کو بے قصور ثابت کیا۔

لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والوں سے جواب مانگیں تو کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی قوم کے ذہنوں کو بھی تبدیل کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایوان صدر میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری