امریکی پابندی پرایرانی وزیرخارجہ کا رد عمل


امریکی پابندی پرایرانی وزیرخارجہ کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجوادظریف نے امریکی پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے امریکی حکام کی جانب سے پابندی لگانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں ایرانی عوام کی ترجمانی کرنے کے جرم میں پابندی لگادی گئی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں دنیا بھرمیں ایرانی عوام کا اصل ترجمان ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حقیقت اس قدر تلخ ہے؟ یہ پابندیاں، ان پر اور ان کے گھر والوں پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گی کیونکہ ان کے ملک کے باہر کسی قسم کی کوئی جائیداد یا مفادات نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے امریکا میں داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا ہے
امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ایمنیوچن نے ایک بیان میں کہا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکا میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد کیے جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری