روس پر امریکا کی نئی پابندیاں؛ ایران کی مذمت


روس پر امریکا کی نئی پابندیاں؛ ایران کی مذمت

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ امریکا روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے جس کی ایران کی جانب سے مذمت سامنے آئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکا روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ ایران کی جانب سے امریکا کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے تحت روس کومصنوعات اور ٹیکنالوجی کی درآمدات کو محدود کر دیا جائے گا۔
روس کوعالمی مالیاتی اداروں سے مالی، تکنیکی معاونت، قرضوں کی مخالفت بھی کی جائے گی۔
برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس پراعصابی گیس حملے کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں روس کے جاسوس ’سرگئی اسکریپل‘ پراعصابی گیس حملےکاواقعہ 2018 میں پیش آیا تھا۔
یاد رہے کہ چد روز قبل روس کے جدید ریسکیو ہیلی کاپٹرز ترکی پہنچنے پر ترک امریکی تعلقات میں ایک تناؤ آ گیا تھا اور امریکا نے نالاں ہو کر ترکی سے ایف -35 طیاروں کی ڈیل ہی ختم کردی تھی۔
روس کے ایس 400ائیر ڈیفنس سسٹم کی ترکی آمد، تابوت میں آٖخری کیل ثابت ہوئی اور امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور اس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی امریکا پر واضح کر دیا کہ اگر انہیں ایف 35 طیارے فراہم نہیں کیے گئے تو وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے کسی اور ملک سے رجوع کرسکتے ہیں۔
نہز یہ کہ ایسی صورتحال میں 10 ارب ڈالر کا بوئنگ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی ختم ہوسکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری