اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما ابراہیم بدرالدین الحوثی شہید ہوگئے +تصویر

اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما ابراہیم بدرالدین الحوثی شہید ہوگئے +تصویر

اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی جام شہادت نوش کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی وزارت داخلہ نے ابراہیم بدرالدین الحوثی کی شہادت پر یمنی قوم اور اسلامی مزاحتمی تحریک انصارالله کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کو تعزیت پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم بدرالدین الحوثی امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادیوں کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
اسلامی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ ابراہیم بدرالدین الحوثی کی شہادت دشمن کے مقابلے میں یمنی غیورعوام کے حوصلے مزید بلند ہونے کے باعث ہوگی۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری