نئی دہلی میں کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرے


نئی دہلی میں کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہزاروں مسلمانوں نے کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مختلف یونیورسٹیز کےطلباء، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری جارحیت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہیں۔
نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور مقبوضہ کشمیرمیں فوری طور پر کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیوکا نفاذ بدستور جاری ہے اور وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل معطل ہے، خوراک اور ادویات کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔
دوسری طرف کرفیو کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں نہتے کشمیری زخمی ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت رہنما گھروں اور تھانوں میں نظر بند ہیں۔
جگہ جگہ بھارتی فورسز نے چوکیاں بنا رکھی ہیں۔کشمیریوں کو مجبوری کے تحت آمد و رفت کے دوران بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیِں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری