شامی فوج نے ادلب کا اسٹریٹجک علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا


شامی فوج نے ادلب کا اسٹریٹجک علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ادلب کے نہایت اہم علاقہ تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے شامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی ادلب کے نہایت اہم علاقے کو امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں متعدد شرپسند ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
اسپونٹک نیوز کے مطابق شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے جنوبی ادلب کے مضافاتی علاقے ''تل سکیک'' کو مکمل طور آزاد کرا لیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، تاہم تکفیری دہشت گرد بیرونی امداد کی وجہ سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری