اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہےجس میں دونوں رہنماوں نے کشمیر کی ابتر صورتحال تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ٹیلی فونک رابطے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان ایران کا دوست اور برادر ملک ہے، ایران کشمیر کے مسئلے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو آئندہ اسپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے، ایران اور کشمیر کے صدیوں پر محیط لسانی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، ایرانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔
اسد قیصر نے مقبوضہ کشمیرمیں بھاررتی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا عالمی برادری وادی میں بھارتی مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے توقع ہے ایران عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا۔
علی لاریجانی نے کہاکہ مشکل اور مظلومیت کی اس گھڑی میں ایران کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل فوجی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چایئے۔انہوں نے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای کا کشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق واضح موقف رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مصالحتی کردار کے لیئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران، کشمیر سے متعلق حالیہ ہندوستانی فیصلے کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے بھی ہفتہ کے روز پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے دونوں فریقین کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری