مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 1 ہفتہ مکمل؛ گھروں میں غذا اور ادویات کی قلت


مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 1 ہفتہ مکمل؛ گھروں میں غذا اور ادویات کی قلت

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاون کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں اشیاء خورد و نوش اور ادویات ختم ہونے لگیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت کی جانب سے دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے خلاف وادی میں صورتحال کشیدہ ہے اور گذشتہ 7 روز سے ناصرف کرفیو نافذ ہے بلکہ شہر میں مکمل لاک ڈاون ہے جس کی وجہ سے گھروں میں غذا اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
ریاست کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عوام غیرآئینی بھارتی اقدام پر غضبناک ہیں۔ مقبوضہ وادی کی فضا میں بھارتی آئین نامنظور کے نعرے گونجنے لگے، جس کے جواب میں بھارتی فوج نے فائرنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس میں درجنوں زخمی ہوئے۔
حالانکہ دوسری جانب بھارتی پولیس حالات ٹھیک ہیں کا جھوٹا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے، بھارتی اقدامات کے باعث مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں موبائل، لینڈ لائن، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع معطل اورتعلیمی ادارے، دفاتر اور بازار بند ہیں۔
اسی طرح مقامی انتظامیہ نے کارگل میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی، وہاں بھی مواصلات کے تمام ذرائع معطل ہیں جس کے باعث علاقے کابیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے جبکہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث اخبارات 4 اگست سے اپ ڈیٹ نہیں ہو سکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری