مقبوضہ کشمیرلبیک یاحسین ''ع''کےفلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا+ ویڈیو


مقبوضہ کشمیرلبیک یاحسین ''ع''کےفلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا+ ویڈیو

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم اور قانونی حیثیت کے خاتمے کے خلاف سخت کرفیو کے باوجود مظاہرے جاری ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں یونیورسٹیز کےطلباء، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری جارحیت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہیں۔

کشمیری شہریوں نے مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی اور مقبوضہ کشمیرمیں فوری طور پر کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں نہتے کشمیری زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

بھارتی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے کشمیریوں کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیوکا نفاذ بدستور جاری ہے اور وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل معطل ہے، خوراک اور ادویات کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت رہنما گھروں اور تھانوں میں نظر بند ہیں۔

جگہ جگہ بھارتی فورسز نے چوکیاں بنا رکھی ہیں۔کشمیریوں کو مجبوری کے تحت آمد و رفت کے دوران بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیِں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری