ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مسلمان آج عید الاضحی منا رہے ہیں


ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مسلمان آج عید الاضحی منا رہے ہیں

اسلامی جمہوری ایران اورپاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور ایران سمیت مختلف ممالک کے مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض خلیجی ممالک گزشتہ روز عید منائی گئی تھی۔

جن ممالک میں آج عید ہے وہاں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں مختلف جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

عید کے روز نماز اور قربانی سے فارغ ہوتے ہی مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو کہ رات گئے تک جاری رہتا ہے۔

لوگ ایک دوسرے سے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری