یمن: عید الاضحی کے موقع پر سعودی اتحاد کے خونی حملے، متعدد شہید


یمن: عید الاضحی کے موقع پر سعودی اتحاد کے خونی حملے، متعدد شہید

نام نہاد خادم الحرمین کے اتحادی افواج نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر نہتے یمنی مسلمانوں پر متعدد حملے کئے جس کے نتیجے میں 9 شہید اور 18 شدید زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزارت صحت کا کہناہے کہ صوبہ حجہ کے مختلف علاقوں پر ہونے والے خونی حملوں میں کم ازکم 9عام شہری شہید اور18 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

شہید یا زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے علی الصبح امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی دہشت گردوں نے صومل نامی علاقے پر بمباری کی جس میں کئی رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے۔

نہتے یمنی شہریوں پر 5سالوں سے آسمان اور زمین سے گولہ باری کی جارہی ہے اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری