ایرانی صدر کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


ایرانی صدر کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اورترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عیدالاضحی کی مناسبت سے ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوست اور ہمسایہ ملک  ہونے کے ناطے ترکی کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

صدر روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اردوغان نے بھی ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ  تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری