کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری؛ ویمن کرکٹ کامن ویلتھ گیمز میں شامل

ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری؛ ویمن کرکٹ کامن ویلتھ گیمز میں شامل

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ویمن کرکٹ کو 2022 میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یاد رہے کہ مذکورہ کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد 2022 میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوگا تاہم ویمن کرکٹ کو ایونٹ میں شامل کرنے کی اطلاع پر کرکٹ شائقین ابھی سے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری