کیا بھارت ٹوٹ رہا ہے؟ بھارتی ریاست ناگالینڈ کا بھارت سے علیحدگی کا اعلان؛ قومی ترانہ بھی جاری


کیا بھارت ٹوٹ رہا ہے؟ بھارتی ریاست ناگالینڈ کا بھارت سے علیحدگی کا اعلان؛ قومی ترانہ بھی جاری

بھارت کی عیسائی اکثرت آبادی والی ریاست ناگا لینڈ نے بھارت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنالیا اور قومی ترانہ بھی جاری کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اندرونی خلفشار میں گھرے بھارت کے لئے ایک اور پریشانی پیدا ہو گئی ہے۔ بھارت کی ایک بڑی ریاست ناگا لینڈ نے ناصرف بھارت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے بلکہ اپنا الگ وفاقی دارالحکومت  بھی بنا لیا ہے۔

ناگا لینڈ حکومت نے کہا ہے کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا اور ناگا لینڈ نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ناگا لینڈ کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام چلائے۔

ان کا مطالبہ تھا کہ ناگا لینڈ کو ایک خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

واضح رہے کہ ناگا لینڈ نے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ بھی جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ناگالینڈ بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں ایک انتہائی خوبصورت علاقہ ہے جس کا رقبہ 16،579 مربع کلومیٹر ہے۔ ناگالینڈ میں 88 فیصد آبادی عیسائیوں کی ہے جبکہ وہاں قریبا 9 فیصد ہندو اور نہایت قلیل تعداد میں مسلمان، بدمت اور سکھ آباد ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری