علامہ شیخ زکزکی بھارت سے نائجیریا روانہ ہوگئے


علامہ شیخ زکزکی بھارت سے نائجیریا روانہ ہوگئے

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما علامہ شیخ ابراہیم زکزکی بھارت میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے نائجیریا روانہ ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ زکزکی نے بھارت سے علاج کے بغیر ہی وطن واپس جانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ علامہ زکزکی کا کہنا ہے کہ انہیں علاج معالجے کے بجائے اسپتال کو ہی جیل بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سخت سکیورٹی کی وجہ سے نئی دہلی سے نائجیریا جانے پر مجبور ہوا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت نے ان کے علاج کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت کو غلط اطلاعات فراہم کی ہیں اور وہ نائجیریا کی حکومت کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق علاج کرانے سے معذورہیں ۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری