سعودی عرب کے خلاف یمنی فوج کی سب سے بڑی کارروائی


سعودی عرب کے خلاف یمنی فوج کی سب سے بڑی کارروائی

یمنی سرکاری فوج نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ اتحادی افواج کے لئے سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضا کار فورسزنے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر داخل کر ہوشربا حملے کئے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنی قوم نے سعودی عرب کے سرحدوں کے اندر داخل ہوکر ہوشربا حملہ کرکے واضح کردیا ہے کہ یمنی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے پہلی بار سعودی عرب کے اندر سے دشمنوں کو خبردار کیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف زبردست ڈرون حملے کئے گئے ہیں جس کی تفصلات بعد میں جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا ملک کے خلاف جاری جارحیت کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مزید حملے کئے جائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری