پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں، روس


پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں، روس

اقوام متحدہ میں روس کی نائب مندوب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے ہرقسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کی نائب مندوب کا کہنا ہے کہ ہم کھلے دل سے نئی دہلی اور اسلام آباد سے رابطہ رکھیں گے، دونوں پڑوسیوں کے تعلقات بہتر بنانے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔
اقوام متحدہ میں روس کی نائب مندوب دیمرتی پولینسکی کا کہنا ہے کہ امید ہے کشمیر کی کشیدہ صورتحال سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل ہوجائے گی، ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ ہم کھلے دل سے نئی دہلی اور اسلام آباد سے رابطہ رکھیں گے۔
روسی مندوب کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسیوں کے تعلقات بہتر بنانے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ روس شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلریشن کے تحت بہتر تعلقات کی کوشش کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق تعلقات کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا جس کے دوران کونسل کو مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر بریفنگ دی گئی تھی۔ سلامتی کونسل اجلاس میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل نمائندے شریک ہوئے تھے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ارکان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
چینی مندوب کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، بھارتی آئینی ترامیم سے خطے میں تناؤ پیدا ہوگا۔
انہوں نےمزید کہا تھا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر چین کو بھی تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری