ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت


ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

​​​​​​​اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی کا کہنا ہے کہ ایران کابل دھماکے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا مخلصانہ تعاون ہی دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں

افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا  کی اور حکومت، افغان قوم اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

 

واضح رہے کہ کل رات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران ایک دہشتگرد نے خودکش دھماکہ کرکے 65افراد شہید جبکہ 182 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور اس ملک کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں نے اپنے دہشتگردانہ کارروائیوں سے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری