غزہ میں صہیونی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی مسلمان شہید


غزہ میں صہیونی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی مسلمان شہید

صہیونی فوج نے غزہ میں حملہ کرکے 5 فلسطینی مسلمانوں کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جمعے کے روز 70 ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی تھی جس میں 63 فلسطینی زخمی ہوگئےتھے۔ زخمیوں میں 17 بچے اور 3 عورتیں بھی شامل ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری