حاجیوں کی واپسی کا آغاز / پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی


حاجیوں کی واپسی کا آغاز / پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 166حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے کراچی کیلئے پہلی خصوصی حج پرواز ہفتے کی شام ساڑھے 6 بجے جناح ٹرمینل پر پہنچی، جس کے ذریعے 166حجاج کرام سعودی عرب سے وطن واپس لوٹے۔
کراچی کیلئے پہلی حج پرواز کی آمد پر پی آئی اے کے سٹیشن منیجرسمیت سینئر افسران نے حجاج کرام کا استقبال کیا، حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کے بعد از حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے 290 خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائے گی، جس کے ذریعے 82 ہزار سے زائد حجاج کرام کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔
یاد رہے کہ آخری حج فلائٹ 14 ستمبر کو ہے جس کے ساتھ ہی حج آپریشن کا اختتام ہو جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری