راولاکوٹ: لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی


راولاکوٹ: لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی

کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق راولا کوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ سے چار مکانات تباہ جبکہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ کے علاقہ پوٹھی چھپریاں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چار مکانات تباہ، جب کہ مکانات کے ملبے تلے دب کر سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں ماں، بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔
امدادی ٹیموں کے مطابق دو لاشوں اور زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پوٹھی چھپریاں میں بارش کے باعث پانی کے بہاؤ سے ہائیڈول پاور کے واٹر چینل میں داخل ہونے سے چینل ٹوٹ گیا تھا، ہائیڈل پاور کا واٹر چینل ٹوٹنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
ملبے کو ہٹانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث علاقے کا زمینی راستہ دیگر علاقوں سے منقطع ہے۔
واضح رہے کہ اپنے جغریفیائی محل و وقوع کے سبب راولا کوٹ اکثر زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے حادثات کا شکار رہتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری