دنیا خاموش تماشائی بنی رہی تو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے: ‎وزیر اعظم آزاد کشمیر


دنیا خاموش تماشائی بنی رہی تو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے: ‎وزیر اعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے ‎وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی رہی تو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آزاد کشمیر کے ‎وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ دنیا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو غیر قانونی اقدامات سے نہ روکا تو جنگ چھڑ سکتی ہے۔

واضح ہے کہ  وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان دورے پر امریکا گئے ہوئے ہیں۔

دورۂ امریکا‎ کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ٹیکساس کے نائب گورنر اور اراکینِ کانگریس سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے پہلے انہوں نے حکمران ری پبلکن پارٹی کے رکن، کانگریس میں امورِ خارجہ، تعلیم اور لیبر کمیٹی کے رکن رون رائٹ سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات پاکستان سوسائٹی نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک کے گھر پر عشائیے کے دوران ہوئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری